ابر کہسار

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - وہ گھٹا جو پہاڑوں کی چوٹیوں پر چھائے یا ان کی طرف سے اٹھ کر آئے۔  ہے بلندی سے فلک بوس نشیمن میرا ابرکہسار ہوں گلپاش ہے دامن میرا      ( ١٩٠٥ء، بانگ درا )

اشتقاق

فارسی زبان سے مرکب اضافی ہے۔ ابر کے ساتھ اسم جامد 'کہسار' لگایا گیا ہے۔ تقریباً ١٨٢٥ء کو منتظر کے ہاں بحوالۂ "امیراللغات" مستعمل ملتا ہے۔

جنس: مذکر